Thursday , July 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کو گواسکر کی برابری کیلئے 5 نشانات درکار

کوہلی کو گواسکر کی برابری کیلئے 5 نشانات درکار

دبئی۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کی تازہ ٹسٹ درجہ بندی میں 121 نشانات کے ساتھ اپنا پہلا مقام مزید مستحکم کر لیا ہے۔بیٹسمینوں  میں اسٹیون سمتھ، بولرروں اور آل راؤنڈرز میں روی چندرن اشون بدستور سرفہرست ہیں جبکہ دوسرے مقام  پر موجود کپتان ویراٹ کوہلی کے اس وقت 895 نشانات ہیں اور مزید5 نشانات حاصل کرکے وہ 900 ریٹنگ پوائنٹس کاسنگ میل عبور کرنیوالے سنیل گواسکر کے بعد دوسرے ہندوستانی بیٹسمین  بن جائیں گے۔ تازہ درجہ بندی کے مطابق ہندوستان پہلے ، آسٹریلیا دوسرے ، جنوبی افریقہ تیسرے ، انگلینڈ چوتھے ، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے ، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے۔ بیٹسمینوں میں پہلے آٹھ مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسمتھ پہلے ، کوہلی دوسرے ، روٹ تیسرے ، ولیمسن چوتھے ، وارنر پانچویں، آملہ چھٹے ، اظہرساتویں اور یونس خان آٹھویں نمبر پر ہیں۔ چیتشورپجارا ترقی پا کر نویں نمبر پر آ گئے ہیں ، ڈی کوک تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ۔ ڈ ی ویلیئرز ایک درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے جبکہ  مرلی وجے ترقی پا کر 26ویں اور مشفق الرحیم 33ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔  بولرروں میں اشون پہلے اور جڈیجہ دوسرے اور ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بھی اشون سرفہرست ہیں جبکہ شکیب الحسن کا دوسرا نمبر ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT