Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کو 500، 1000روپئے کی کرنسی نوٹ بدل دینا پسند آیا

کوہلی کو 500، 1000روپئے کی کرنسی نوٹ بدل دینا پسند آیا

فوژو (چین) ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ٹسٹ کرکٹ کیپٹن نے آج مودی حکومت کی جانب سے بڑی قدر والی کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے اقدام کو اس ملک کی سیاسی تاریخ میں عظیم ترین قرار دیا۔ ’’میرے لئے، یہ عظیم ترین اقدام ہے جو میں نے ابھی تک ہندوستانی سیاست کی تاریخ میں دیکھا ہے۔ میں اس سے بہت متاثر ہوں۔ یہ ناقابل یقین ہے۔‘‘ کوہلی انگلینڈ کے خلاف یہاں دوسرے ٹسٹ کے موقع پر نیوز کانفرنس سے مخاطب تھے۔ 500 روپئے اور 1000 روپئے کی کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت سے دستبرداری سے متعلق حکومت ہند کے اقدام کے پس منظر میں کوہلی نے کہا کہ اب وہ اپنے پرستاروں کو متروک کرنسی نوٹوں پر آٹوگراف دے سکتے ہیں۔ کوہلی نے ازراہِ مزاح کہا: ’’میں راجکوٹ میں ہوٹل کا بِل ادا کرنے پرانی کرنسی نکال رہا تھا۔ میں اُس لمحہ بھول گیا تھا کہ یہ کرنسی اب کارکرد نہیں۔ میں اس پر دستخط کرکے لوگوں کو دے سکتا تھا۔ یہ (بڑی کرنسی نوٹیں) اس قدر بے فائدہ ہوگئی ہیں۔‘‘

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT