Monday , May 1 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کی ایک اور ڈبل سنچری ،ہندوستان کامیابی سے 4 وکٹس دور

کوہلی کی ایک اور ڈبل سنچری ،ہندوستان کامیابی سے 4 وکٹس دور

ممبئی ۔11 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کپتان ویراٹ کوہليکی اپنے کریئر کے اب تک کی سب سے بہترین اننگز اور رواں برس  ریکارڈ چھٹی ڈبل سنچری (235) کے علاوہ ان کی جینت یادو(104) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے ریکارڈ 241 رنز کی شراکت کی بدولت ہندستان چوتھے ٹسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی سے صرف 4 وکٹس دور ہے ۔ہندستان نے انگلینڈ کے400 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 631 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ہندوستان کو اس طرح پہلی اننگز میں 231 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں آج چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک47.3  اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنا لئے  لیکن انگلینڈ کو ابھی اننگز سے شکست سے بچنے کیلئے 49 رنز بنانے ہیں جبکہ اس کے چار وکٹ ابھی باقی ہیں۔چوتھے ٹسٹ کا چوتھا دن پوری طرح کپتان کوہلی کے نام رہا جنہوں نے 340 گیندوں پر 25 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 235 رن کی اپنی اننگز کھیلی۔کوہلی نے اس طرح کسی ہندستانی کپتان کا بہترین ا سکور کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔جینت نے اپنے تیسرے ہی ٹسٹ میں اپنی پہلی سنچری بنالی ۔جینت نے 204 گیندوں پر 104 رنز میں 15 چوکے لگائے ۔

اس سے پہلے کپتان وراٹ (235) کے ریکارڈ ڈبل سنچری اور کیریئر کی بہترین اننگز اور جینت یادو (104) کے پہلے سنچری کی بدولت ہندستان نے پہلی اننگز میں 631 رنز بنا کر 231 رنز کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔ہندستان نے اس طرح انگلینڈ کے خلاف اپنا دوسرا بہترین اسکور بنا لیا۔ہندستان نے 2007 میں اوول میں 664 رنز بنائے تھے ۔وانکھیڈے اسٹیڈیم پر یہ کسی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے ۔کوہلی کی اس سال یہ تیسری ڈبل سنچری ہے ۔اس سے پہلے انہوں نے ویسٹ انڈیز میں اور نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو سیریز میں ڈبل سنچریاں بنائیں ہیں ۔ کوہلی پہلے ایسے ہندستانی بیٹسمین بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سال میں تین ڈبل سنچری لگائی ہیں۔کوہلی نے اس کے ساتھ ہی 2016 میں 1200 رنز بھی پورے کر لئے ۔موجودہ سیریز میں کوہلی کے رنز کی تعداد 640  پہنچ چکی ہے ۔وہیں ہریانہ کے جینت نے 204 گیندوں میں 104 رنز کی اننگز میں 15 چوکے لگائے ۔جینت کی یہ پہلی ٹسٹ سنچری ہے ۔ہندستان نے صبح سات وکٹ پر 451 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔کوہلی147 اور جینت 30 رن پر ناٹ آؤٹ تھے ۔دونوں نے لنچ تک ہندوستان کے اسکور کو 579 رنز پہنچا دیا۔کوہلی نے اپنی ڈبل سنچری لنچ سے پہلے 302 گیندوں میں مکمل کر لی۔ ینت نے لنچ کے وقت کوہلی 212 اور جینت 92 رن پر ناٹ آؤٹ تھے ۔

جینت نے لنچ کے بعد اپنی سنچری 196 گیندوں میں مکمل کی۔انہیں ٹیم کے 605 کے اسکور پر لیگ اسپنر عادل راشد نے وکٹ کیپر جانی بیرسٹو کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ کروایا۔ہندستان کا نواں وکٹ کپتان کوہلی کے طور پر 615 کے اسکور پر گرا۔کوہلی کو فاسٹ بولر کرس ووکس نے جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ کروایا۔اس کے بعد راشد نے بھونیشور کمار (9) کو ووکس کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندستان کو 631 رنز کے اسکور پر روک دیا۔بھونیشور نے 17 گیندوں پر نو رنز میں دو چوکے لگائے ۔اومیش یادو سات رن پر ناٹ آوٹ رہے ۔میچ کے چوتھے دن کے پہلے سیشن میں ایک بھی وکٹ نہیں لینے والے انگلش بولروں نے لنچ کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ہندستان کو 631 پر آؤٹ کر دیا۔انگلینڈ کی جانب سے لیگ اسپنر عادل راشد نے 55.3 اوور میں 192 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ جو روٹ نے 31 رن پر دو وکٹ اور معین علی نے 174 رنز پر دو وکٹ لئے جبکہ ووکس اور بال کو فی کس ایک وکٹ ملی۔انگلینڈ کیلئے دوسری اننگز میں جیو روٹ نے 77 اور بیرسٹو ناقابل تسخیر 50 رنز اسکور کئے ہیں۔ ہندوستان کے لئے رویندر جڈیجہ نے 58 رنز اور روی چندرن اشون نے 49 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT