Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کی حد سے زیادہ خوداعتمادی؟

کوہلی کی حد سے زیادہ خوداعتمادی؟

England's batsman Moeen Ali raises his bat after scoring hundred runs during the second day of the first test cricket match between India and England in Rajkot, India, Thursday, Nov. 10, 2016. (AP Photo/Rafiq Maqbool)

راجکوٹ۔10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن ہندوستانی ٹیم کی فیلڈنگ ناقص اور غیر معیاری رہی جس کی وجہ سے انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کو یہاں سنچری اسکور کرنے کا موقع ملا۔ اس اننگز سے قبل اسٹوکس نے گزشتہ تین اننگز میں صرف ایک رن اسکور کیا تھا لیکن آج انہیں ہندوستانی فیلڈروں نے متعدد مرتبہ موقع فراہم کئے جس میں دنیا کے بہترین فیلڈر تصور کئے جانے والے میزبان کپتان ویراٹ کوہلی بھی شامل رہے۔ جس وقت اسٹوکس 90 کے اسکور پر بیٹنگ کررہے تھے اس وقت انہوں نے ایک غلط شاٹ کھیلا اور گیند ہوا میں تھی جو مڈآن پر موجود فیلڈر مرلی وجئے کے لئے ایک آسان کیچ ہوسکتا تھا لیکن کوہلی الٹا دوڑتے ہوئے نہ صرف اسے پکڑنے کی کوشش کی بلکہ مرلی کو کیچ پکڑنے کی کوشش سے بھی روکا۔ کوہلی کی اس کوشش پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

TOPPOPULARRECENT