Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کی سنچری ،پونے کے خلاف بنگلور کی کامیابی

کوہلی کی سنچری ،پونے کے خلاف بنگلور کی کامیابی

191 رنز کا بھاری اسکور بنانے کے باوجود دھونی کی ٹیم کو سات وکٹس سے شکست

بنگلورو۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار بیٹسمین ویراٹ کوہلی نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں آج نہ صرف اپنی دوسری تیز رفتار سنچری بنائی بلکہ مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم رائزنگ پونے سوپر جیئنٹس کو سات وکٹس سے شکست دیتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنا موقف مزید مستحکم کرلیا۔ بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے اس دلچسپ میچ کا آخری اوور انتہائی سنسنی خیز رہا۔ 19 ویں اوور میںکوہلی کا انفرادی اسکور 102 رنز تھا اور ان کی ٹیم تین وکٹس کے نقصان سے 188 رن کے اسکور پر تھی اور جیت کے لئے چار رن درکار تھے۔ 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر نو بال کے سبب ایک رن حاصل ہوا۔ دوسری گیند پر کوہلی کو دو رن حاصل ہوئے۔ بعد کی دو گیندوں میں ایک رن حاصل ہوسکا تاہم پانچویں گیند پر کوہلی نے اپنے انداز میں ایک شاٹ کھیلا اور گیند باؤنڈری پر پہونچ گیا جس کے ساتھ ہی آر سی بی 195کے اسکور پر پہونچکر سات وکٹس سے جیت گئی۔ 58 گیندوں میں 108 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہنے والے کوہلی پلیر آف دی میچ قرار دیئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT