Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کی سیمی فائنل سے قبل ہی فائنل پر نظریں

کوہلی کی سیمی فائنل سے قبل ہی فائنل پر نظریں

لندن ۔14جون (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل سے قبل ہی فائنل کی باتیں شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ شائقین جس اچھی کرکٹ کو دیکھنے کی تمنا رکھتے ہیں وہ فائنل میں ہندوستان اور انگلینڈ کی موجودگی میں ہی ممکن ہے اور یہی وجہ ہے کہ شائقین کرکٹ ہند اور انگلینڈ کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سیمی فائنل میں وہ کس کیخلاف کھیل رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس اب اس ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا بہترین موقع ہے۔یاد رہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کل ٹورنمنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ہوگا جس میں ہندوستان کو پسندیدہ موقف حاصل ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT