Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کی ہندوستانی ٹیم کومبارکباد

کوہلی کی ہندوستانی ٹیم کومبارکباد

نئی دہلی۔4جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے قومی فٹبال ٹیم کو مبارکباددینے کے علاوہ کپتان سنیل چھتری کی قیادت کی ستائش کی کیونکہ چھتری کی سرپرستی میں ہندوستانی ٹیم نے ساتویں مرتبہ ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن  کپ حاصل کیا ہے ۔ہندوستان نے خطابی مقابلہ میں گذشتہ برس ہوئی فائنل کا بہترین بدلہ لیا جیسا کہ اس نے دفاعی چمپئن افغانستان کو 2-1 سے شکست دی ۔ کوہلی نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ مذکورہ ایونٹ ساتویں مرتبہ جیتنے پر قومی فٹبال ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ 2013ء کے فائنل میں ہندوستان کو 2-0کی شکست ہوئی تھی۔

رانا تنگا کو کرکٹ سری لنکا
انتخابات میں شکست
کولمبو۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی سابق کپتان ارجنا رانا تنگا اور ان کے چھوٹے بھائی نشانتھا رانا تنگا کو کرکٹ سری لنکا کے انتخابات میں شکست ہوگئی۔ اپنے وقت کے تجربہ کار بیٹسمین نائب صدر کے عہدہ کے لئے انتخابات میں شریک تھے جہاں انہیں80ووٹ ملے جبکہ جیانتھا دھرما داسا 102 اور کے متھیوانن90ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔نشانتھا رانا تنگا کو شکست دے کر پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر تھیلنگا سمانتھی پالا صدر منتخب ہوئے۔ موہن ڈی سلوا بلا مقابلہ سیکریٹری چن لئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT