Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی ’یو اے ای رائلز‘ کے شریک مالک

کوہلی ’یو اے ای رائلز‘ کے شریک مالک

دبئی ، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ٹی ایل کی صف میں شامل ہوتے ہوئے انڈیا ٹسٹ کرکٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی یو اے ای رائلز کے شریک مالک بن چکے ہیں، جس کی قیادت سوئس گریٹ روجر فیڈرر کریں گے۔ فیڈرر افتتاحی سیزن میں مائیکرومیکس انڈین ایسس کیلئے کھیلے تھے اور اس سیزن اُن کے ساتھ گوران آئیوانیسیویچ، 2001ء ومبلڈن چمپئن اینا ایوانویچ، ڈانیل نیسٹر، کرسٹینا ملادینویچ اور تھامس برڈیچ شامل ہوں گے۔ اس لیگ کا یو اے ای مرحلہ 14 تا 16 ڈسمبر دبئی ڈیوٹی فری ٹینس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ کوہلی نے یو اے ای رائلز ٹیم کی سرکاری رونمائی کے موقع پر کہا، ’’میں نے ہمیشہ ٹینس پر کافی دلچسپی سے نظر رکھی ہے اور آج میں پروفیشنل ٹینس لیگ ٹیم کا حصہ بن کر مسرور ہوں‘‘۔

ببیتا ، ونیش عالمی مقابلے میں ناکام
لاس ویگاس ، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریسلرز کیلئے ورلڈ چمپئن شپ میں ایک اور مایوس کن دن گزرا جبکہ تین خاتون گراپلرز بشمول ببیتا کماری اور ونیش پھوگٹ ناکام ہوگئے، اور کوئی بھی گریکو ۔ رومن کیٹگری میں اپنا نقش چھوڑنہ سکا۔

TOPPOPULARRECENT