Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / کوہِ نور کی واپسی کے معاملے میں حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس

کوہِ نور کی واپسی کے معاملے میں حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس

نئی دہلی، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج حکومت کو نوٹس جاری کیا اور کوہ نور کے معاملے میں چا ر ہفتے کے اندر تفصیلی جواب طلب کیا۔چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی صدارت میں سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے کوہ نور کو وطن واپس لانے کے معاملے میں مرکزی حکومت سے چار ہفتے میں تفصیلی جواب طلب کیا۔غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ہیریٹیج بنگال کی طرف سے دائر کی جانے والی عرضی میں ہیرے کے کوہ نور کو برطانیہ سے ملک واپس لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، کیونکہ کوہ نور ہندوستان کی ملکیت ہے ۔ عرضی گزار نے کہا ہے کہ کوہ نور کو برطانیہ سے واپس لانے کے لئے حکومت کو سفارتی طریقہ کار اختیار کرنا چاہئے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ہیرے کے کوہ نور ملکہ برطانیہ کو تحفے میں دیا گیا تھا، جبکہ عرضی گزار این جی او کا کہنا ہے کہ کوہ نور ملکہ برطانیہ کو تحفے میں نہیں دیا گیا تھا، بلکہ اس کو چوری کرکے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی اس معاملے میں نفیس احمد کی جانب سے عرضی دائر کی گئی تھی۔ اس وقت سپریم کورٹ نے سالیسٹر جنرل سے صرف یہ واضح کرنے کو کہا تھا کہ حکومت اس معاملے میں کیا اقدامات کررہی ہے ، لیکن اس بار سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت باقاعدہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT