Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوہیر تحصیل آفس پر آبدار خانہ کا افتتاح

کوہیر تحصیل آفس پر آبدار خانہ کا افتتاح

کوہیر /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل میں واقع آرادھانا سمیتھا کی جانب سے کوہیر منڈل تحصیل آفس پر آبدارخانہ کا افتتاح کوہیر منڈل تحصیلدار شریمتی بی گیتا کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر سمپت کمار آرادھنا سمیتھا کے صدر نے بتایا کہ گذشتہ 3 سالوں سے دفتر تحصیل پر دور دراز کے مقامات آنے والے لوگوں کیلئے پینے کے پانی کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس سال موسم کی ابتداء میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ عوامی خدمت سمیتھا کا نصب العین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوہیر منڈل میں بہت جلد کئی ایک فلاحی پروگرام کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ کوہیر تحصیلدار گیتا نے آرادھنا سمیتھا کی ٹیم کو عوامی خدمت پر زبردست ستائش کی دیگر سوسائٹی اور آرگنائزیشن کو عوامی خدمت کیلئے آگے آنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار چندرا شیکھر ریونیو انسپکٹر شراوانی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT