Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوہیر منڈل میں برقی شاک سے دو مزدور ہلاک

کوہیر منڈل میں برقی شاک سے دو مزدور ہلاک

کوہیر۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل کے موضع ناگی ریڈی پلی میں برقی شاک لگنے سے دو مزدور ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد یوسف علی کی اطلاع کے بموجب ایک کھیت میں بورویل کی کھدائی کے بعد واٹر پمپ بٹھانے کی غرض سے مزدور گئے ہوئے تھے لوہے کے پائپ زمین میں بورویل کے گڑھے میں اُتار رہے تھے کہ اس کے اوپر سے  تھری فیس بڑی لائن کے تاروں سے ان کے پائپ ٹکرا گئے اس وجہ سے راملو 32سال، لکشمیا 35سال موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق برقی شاک اتنی شدت کا تھا کہ دونوں چند منٹوں میں سیاہ رنگ ہوگئے تھے۔ راجو کو شدید زخمی حالت میں سنگاریڈی گورنمنٹ ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔ یوسف علی نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کاغذ نگر میں آبدار خانہ کا افتتاح
کاغذ نگر۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں عوام کو سہولت کی خاطر آبدار خانہ کا افتتاح عمل میں آیا۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر میں بھٹ پلی چوراستہ پر عوام کو پینے کے پانی کی سہولت پہنچانے کی غرض سے رائل ہارڈ ویر شاپس مالک جناب محی الدین کی جانب سے آبدار خانہ کا اہتمام کیا گیا اور کاغذ نگر میونسپل انچارج کمشنر مسٹر رمیش بابو اور میونسپل کونسلر جناب محمد جانی میاں اور شمس الدین کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر مقامی قائدین خواجہ فصیح الدین، پوشٹی اور دوسرے موجود تھے۔ اس موقع پر رائل ہارڈ ویر شاپس مالک جناب محی الدین نے کہا کہ موسم گرما میں شدید دھوپ میں پینے کے پانی کی شدت سے پیاس لگتی ہے اس لئے بجور منڈل جانے والوں، ریزگاوں جانے والوں اور دھیں گاؤں منڈل کو جانے والے عوام اور چھوٹے چھوٹے بچوں کو پینے کے پانی کی سہولت کی خاطرآبدار خانہ کا افتتاح کیا گیا ہے اس سے استفادہ کا مشورہ دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT