Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوہیر میں منی واٹر ٹینک کا افتتاح

کوہیر میں منی واٹر ٹینک کا افتتاح

کوہیر /18 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے کوہیر منڈل مستقر میں واقع باہرواڑی محلہ وارڈ نمبر 13 میں عوام کو پینے کے پانی کیلئے مصائب کا سامنا کرنے پڑ رہا تھا ۔ متعلقہ وارڈ ممبر لیلاوتی ناگیش کی توجہ دہای کے فوری بعد اقدام کرتے ہوئے کوہیر سرپنچ محترمہ عرشیہ کلیم نے ایک لاکھ روپئے منظور کرتے ہوئے ایک منی واٹر ٹینک تعمیر کروایا جس کا افتتاح محمد کلیم الدین ٹی آر ایس یوتھ لیڈر و ایس ایس گروپ چیرمین کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر باہرواڑی کی عوام نے سرپنچ اور لیلاوتی ناگیش وارڈ واڑ ممبر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ۔ عوام کو پینے کے پانی کی بہت زیادہ تکلیف تھی اور عوام کی ایک دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوئی ہے ۔ اس موقع پر محمد عبدالستار ڈپٹی سرپنچ کوہیر محمد عمر احمد کوہیر منڈل صدر ٹی آر ایس محمد عمر فاروق عبدالغنی وارڈ ، محمد اسلم ، سید رئیس الدین ، محمد واجد علی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT