Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوہیر میں گراما جیوتی پروگرام کا انعقاد

کوہیر میں گراما جیوتی پروگرام کا انعقاد

عہدیداروں کی غیر حاضری پر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کی شدید برہمی
کوہیر۔/18اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل میں گراما جیوتی پروگرام کا آغاز ہوا، اس پروگرام کے تحت ہر گاؤں میں 10دن تک کیلئے فلاحی و ترقیاتی کاموں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر موضع دیگوال میں ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی ظہیرآباد نے شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گراما جیوتی پروگرام صرف نام تک ہی اچھا ہے کام تو وہی پرانا ہے ، حکومت تلنگانہ ابھی چند روز قبل ہمارا گاؤں ہمارا منصوبہ پروگرام لے کر آئی تھی اس کا کیا ہوا ، اس پروگرام کے تحت تلنگانہ کے عوام کے کتنے مسائل حل ہوئے اور عوام کو کیا فائدہ ہوا، چندرشیکھر راؤ صرف عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں کام ایک ہی ہے وہ بھی ادھورا صرف ناموں کی تبدیلی ہورہی ہے۔ گیتا ریڈی نے پروگرام کے ذمہ دار عہدیداروں کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حکومت نے گراما جیوتی کا آغاز کیا ہے اور اس پروگرام میں متعلقہ عہدیدار وں کا شرکت نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے اور حکومت تلنگانہ اڈمنسٹریشن پر اپنا کنٹرول کھوچکی ہے۔ انہوں نے سرکاری عہدیداروں پر حکومت کی فلاحی اسکیمات میں جانبداری کا الزام عائد کیا ہے۔ سرکاری عہدیدار وں کو غیر جانبدار رہنا چاہیئے باوجود اس کے اگر کوئی عہدیدار کے خلاف شکایت آنے پر متعلقہ دفاتر پر دھرنا منظم کرنے کا انتباہ دیا۔اس موقع پر کوہیر منڈل ضلع پریشد رکن کوہیر منڈل شریمتی شرونتی ریڈی، رام داس سرپنچ  سید معز الدین ضلع پریشد کوآپشن نے مخاطب کیا۔ اس سے قبل چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا پیام عوام کو پڑھ کر سنایا گیا۔ اس دوران موضع دیگوال میں واقع قدیم ہاسپٹل لیاقت ہاسپٹل کی جدید عمارت کا افتتاح رکن اسمبلی ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا جہاں پر ایمرجنسی حالت سے نمٹنے کیلئے تمام عصری آلات موجود ہیں۔ اس موقع پر رام لنگا ریڈی سابق سرپنچ دیگوال سید امام الدین، سنگل ونڈو چیرمین سرینواس ریڈی سنگل ونڈو چیرمین اروند ریڈی کوہیر منڈل کانگریس پارٹی صدر محمد اشرف علی کوآپشن ممبر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT