Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوہیر کے مواضعات میں آر ٹی سی کی بحالی ناگزیر

کوہیر کے مواضعات میں آر ٹی سی کی بحالی ناگزیر

ٹی آر ایس قائدین کی آر ٹی سی چیرمین سے نمائندگی
کوہیر 25 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ایس ستیہ نارائنا آر ٹی سی چیرمین ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد بس ڈپو میں 11 نئی بسوں کی افتتاح کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر جناب محمد عمر احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ کوہیر منڈل کئی مواضعات سے آر ٹی سی بسوں کو ہٹالیا گیا ہے جس کا سب سے زیادہ اثر طلباء و طالبات پر پڑا۔ سینکڑوں طلباء کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ بچے بس کے ذریعہ اسکول اور کالج کو روانہ ہوتے ہیں۔ اس کے لئے ہاسپٹل یا پھر مارکٹ ضروری اشیاء خرید و فروخت کے لئے ظہیرآباد آنا جانا پڑتا ہے۔ اس کے لئے واحد ذریعہ بس یا پھر آٹوز ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ موضع گرجواڑہ راج نلی، مدری وغیرہ کے طلباء سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ کوہیر مستقر میں واقع ایک بس اسٹانڈ موجود ہے جو پوری طرح خستہ حال ہے۔ اس کو منہدم کرتے ہوئے دوبارہ بس اسٹانڈ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ستیہ نارائنا چیرمین نے ریجنل منیجر اور ڈپو منیجر کو ہدایت دی ہے کہ صرف 3 دنوں میں اس کی تفصیلی رپورٹ روانہ کریں اور کوہیر منڈل کے عوام کے لئے بسوں کی سہولت مہیا کروانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ڈپو منیجر اسحاق بن محمد، محمد عظمت علی، محمد مظفر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT