Wednesday , May 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوہیڈا میں دو مقفل مکانات میں چوری

کوہیڈا میں دو مقفل مکانات میں چوری

حسن آباد۔ 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت کوہیڈا منڈل مستقر پر کل رات دیر گئے دو علیحدہ مکانات میں قفل شکنی کے ذریعہ چوری کی دلیرانہ واردات پیش آئی۔ سب انسپکٹر تروپتی کے بموجب کوہیڈا کے ممتاز فولادکے تاجر چندریا گزشتہ ہفتہ اپنے مکان کو مقفل کرکے سیاحتی مراکز کے سفر پر اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے۔ کل رات بعض نامعلوم سارقین نے مکان کے نچلی حصے کے گیٹ و کمروں کے قفل شکنی کے ذریعہ مکان کے اندر داخل ہوکر مبینہ طور پر چوری کرلی۔ آج صبح پڑوسیوں نے قفل شکنی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ مقامی سب انسپکٹر تروپتی نے سری سلیم میں مقیم مالک مکان چندریا کو اطلاع دی جن کی آمد کے بعد ہی حقائق کا پتہ چل سکتا ہے۔ بعدازاں نامعلوم سارقین نے مقامی تاجر سرینواس کے مکان میں عقبی دروازے سے داخل ہوکر مکان میں موجود 30,000 روپئے نقد و دیگر نقروی اشیاء کا سرقہ کرلیا۔ سب انسپکٹر تروپتی نے دونوں جگہوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے ملزمین کو پکڑنے کیلئے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دینے اور بہت جلد گرفتارکرلینے کا عزم ظاہر کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT