Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / کوہ نور پر حکومت ہند کے فیصلہ کا احترام کرنے کی اپیل

کوہ نور پر حکومت ہند کے فیصلہ کا احترام کرنے کی اپیل

لندن ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جو لوگ حکومت ہند کے فیصلہ کا ’’احترام ‘‘ کرتے ہیں کہ 108 قیراط وزنی منفرد ہیرا کوہ نور واپس طلب نہ کیا جائے ، برطانیہ کے رکن مقننہ کیتھ واز نے کہا کہ وہ اس فیصلے کی تائید کرتے ہیں ۔ وہ برطانیہ کے سب سے زیادہ طویل عرصہ سے منتخب ہونے والے ایشیائی نژاد رکن پارلیمنٹ برائے دارالعوام ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت ہند نے سپریم کورٹ میں کل بیان دیا ہے کہ ہندوستان کو کوہ نور ہیرے پر دوبارہ اپنا دعویٰ کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اسے بطور تحفہ برطانیہ کو دیاگیا تھا ۔ کیتھ واز نے کہا کہ اس ہیرے کی قیمت تقریباً 20 کروڑ امریکی ڈالر ہے اور یہ نہ تو چرایا گیا تھا اور نہ برطانوی حکمرانوں نے زبردستی حاصل کیاتھا ۔ مرکزی حکومت نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 167 سال قبل پنجاب کے اُس وقت کے حکمرانوں نے یہ ہیرا بطور تحفہ ایسٹ انڈیا کمپنی کو دیا تھا۔
پاکستان :خودکش حملہ ، ایک ہلاک
پشاور ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خودکش بم بردار نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں خود کو دھماکہ سے اُڑالیا جس سے ایک شخص ہلاک اور دیگر 19 زخمی ہوگئے ۔ بم بردار نے اپنا دھماکو مادوں کا جیکٹ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیس ضلع مردان کے پاس دھماکہ سے اڑادیا ۔ ضلع پولیس عہدیدار فیصل شہزاد نے کہا کہ اس سے قبل بم بردار نے دو گولیاں چلائی جس کی وجہ سے 30 تا 35 افراد محفوظ مقامات کو منتقل ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT