Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / کوہ نور ہیرا ‘ مرکز کے موقف پر ڈگ وجئے کی تنقید

کوہ نور ہیرا ‘ مرکز کے موقف پر ڈگ وجئے کی تنقید

گنا ( مدھیہ پردیش ) 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کوہ نور ہیرا برطانیہ سے واپس لانے کے مسئلہ پر سپریم کورٹ میں این ڈی اے حکومت کے موقف پر تنقید کی ہے ۔ حکومت نے کل سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ کوہ نور ہیرا چوری نہیں کیا گیا بلکہ اسے برطانیہ کو تحفہ میں دیا گیا تھا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی اپوزیشن میں تھی اس نے کانگریس حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ کوہ نور ہیرا واپس نہیں لا رہی ہے ۔ لیکن اب اقتدار پر رہنے کے بعد اس نے تحریر میں سپریم کورٹ میں مطلع کیا کہ یہ ہیرا چوری نہیں کیا گیا بلکہ اسے تحفہ میں دیا گیا تھا ۔ کشمیری طلبا میںعدم طمانیت کے تعلق سے سوال پر ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کی اس طرح کی سیاست کارآمد نہیں ہوسکتی ۔

TOPPOPULARRECENT