Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کویتا مرکزی وزارت کیلئے بے چین: تلگودیشم

کویتا مرکزی وزارت کیلئے بے چین: تلگودیشم

حیدرآباد۔23نومبر ( آئی این این)  تلگودیشم پارٹی کے سینئر لیڈر جی مدو کرشنما نائیڈو نے ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کے کویتا پر تنقید کی اور کہا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کو جس طرح وہ نشانہ بنارہی ہیں اس کا مقصد مرکزی کابینہ میں نمائندگی حاصل کرنا ہے ۔ آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آندھراپردیش کی تقسیم کے باوجود ٹی آر ایس قائدین مختلف وجوہات کی بناء آندھراپردیش کا موضوع اٹھاتے ہوئے اپنی سیاسی بقاء کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے ریاست کی تقسیم کے بعد آندھراپردیش کی کمزور معیشت کو دیکھتے ہوئے فنڈز فراہم کئے ہیں لیکن کویتا جس انداز میں مرکز پر تنقید کررہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مرکزی وزارت حاصل کرنے کیلئے بے چین ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وائی ایس آر کانگریس نے ورنگل ضمنی انتخابات میں محض اپوزیشن کے ووٹس تقسیم کرنے اور ٹی آر ایس کو فائدہ پہنچانے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT