Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / کویتواکے بائیں ہاتھ پر سرجری ٹینس اسٹار کے ترجمان کا بیان

کویتواکے بائیں ہاتھ پر سرجری ٹینس اسٹار کے ترجمان کا بیان

پراگ ، 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کی ومبلڈن چمپئن پٹرا کویتوا کے بائیں ہاتھ پر سرجری کی گئی ہے۔ گزشتہ روز اُن کو اپنی قیامگاہ پر نقب زن نے چاقو سے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ اُن کے ترجمان کارل تیجکال نے کہا کہ تین گھنٹے اور 45 منٹ کے آپریشن سے پتہ چلا کہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والی ٹینس اسٹار کی انجریز ’’سنگین‘‘ نوعیت کی تھیں، لیکن ایسا قیاس کرنے کی کوئی وجہہ نہیں کہ وہ پھر سے ٹینس نہیں کھیل پائیں گی۔ تاہم کویتوا آسٹریلین اوپن اور سیزن کے زیادہ ترحصہ میں مسابقت سے محروم ہوں گی کیونکہ وہ کم از کم تین ماہ مکمل ٹریننگ کے قابل نہیں ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT