Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / کویت: اقوام متحدہ کے زیر نگرانی یمن امن مذاکرات

کویت: اقوام متحدہ کے زیر نگرانی یمن امن مذاکرات

۔ 18 پریل (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں پیر کے روزاقوام متحدہ کے زیرنگرانی یمنی امن بات چیت کا نیا دور شروع ہورہا ہے جب کہ حوثیوں کے وفد کے پہنچنے میں تاخیر سے متعلق خبریں بھی گردش میں ہیں۔ ادھر یمن کے نائب وزیراعظم اور ملک کے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے باور کرایا ہے کہ سرکاری وفد یمن میں امن کے قیام کے لیے باغیوں کے نمائندوں سے مشاورت کے سلسلے میں کویت آچکا ہے۔ کویت میں یمنی فریقوں کے اجلاس کے حوالے سے محتاط امید افزا فضا نظر آرہی ہے اور حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے وفود کا شدت سے انتظار ہے۔ کویت میں مذاکرات کی میز پر 5 بنیادی نکات زیربحث آئیں گے ۔ ان میں سرفہرست پیشگی شرائط کے بغیر تمام شہروں سے مسلح ملیشیاؤں اور جماعتوں کا انخلاء￿ اور بھاری ہتھیاروں کا ریاست کے حوالے کیا جانا ہیں۔ ادھر یمنی حکومت نے بات چیت کو کامیاب بنانے کے حوالے سے اپنے عزم کو دہرایا ہے۔ نائب وزیراعظم اور ملک کے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی کے مطابق “باغیوں کے نمائندوں کو شرکت پر قائل کرنے کے سلسلے میں رابطے جاری ہیں۔ بات چیت میں شامل ہونے وہ کتنے سنجیدہ ہیں اس کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ ہم یقینا کویت میں ٹھہرے ہوئے ہیں تاکہ یمنیوں کی خونریزی کا سلسلہ بند کرنے کے لیے مشاورت کا انعقاد ہوسکے۔”

TOPPOPULARRECENT