Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / کویت میں تیل کارکنوں کی ہڑتال

کویت میں تیل کارکنوں کی ہڑتال

کویت سٹی۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کویت کے ہزاروں تیل کارکنوں نے آج اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا آغاز کردیا تاکہ حکومت کی تجویز کے خلاف احتجاج کیا جاسکے ‘ جس کے بموجب اُن کی اجرتوں میں تخفیف کی جائیگی ۔ صدر یونین نے کہا کہ ہڑتال سے پیداوار طویل مدت تک متاثر ہوگی‘ جبکہ قطر میں تیل پیداوار کنندہ ممالک قیمتوں میں اضافہ کیلئے پیداوار منجمد کرنے چوٹی کانفرنس منعقد کررہے ہیں ۔
اوپیک اجلا میں ایران کے نمائندے غیرحاضر
تہران۔17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران دوحہ میں مقررتیل پیدا کرنے والے ممالک کی چوٹی کانفرنس میں ایران کے نمائندے روانہ نہیں کئے جائیں گے ۔ اس چوٹی کانفرنس میں تیل کی پیداوار کو منجمد کرنے پر غور کیا جائے گا ۔ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ دوحہ کی چوٹی کانفرنس ایسے ممالک کیلئے جو اپنی پیداوار منجمد کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT