Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / کویت میں خسارہ بجٹ ،تیل کی آمدنی میں 46.3 فیصد کمی

کویت میں خسارہ بجٹ ،تیل کی آمدنی میں 46.3 فیصد کمی

کویت سٹی ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی کم تر قیمتوں نے کویت کو بجٹ خسارہ کی طرف ڈھکیل دیا ہے جو بہت کم دیکھنے میں آیا۔ اس کے ساتھ توانائی کی دولت سے مالامال اس خلیجی مملکت میں لگاتار 16 سال سے اضافی وسائل کا موقف ختم ہوگیا۔ وزیرفینانس کے مطابق اوپیک کے رکن نے بجٹ میں 4.6 بلین دینار (15.3 بلین امریکی ڈالر) کی کمی جاریہ مالی سال میں گشت کی جس کا اختتام 31 مارچ کو ہوا۔ انس الصالح نے ایک بیان میں یہ بات بتائی جسے کل دیر گئے نیوز ایجنسی کونا نے جاری کی ہے۔ مارچ 1999ء کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہیکہ خسارہ کا بجٹ سامنے آیا۔ وزیرفینانس نے کہاکہ وصولیات میں 45 فیصد کی گراوٹ آئی اور یہ 45.2 بلینس امریکی ڈالرس ہوگئے جبکہ خرچ 14.8 فیصد کٹوتی کے ساتھ 60.5 بلین امریکی ڈالر ہوا۔ تیل کی آمدنی 40.1 بلین امریکی ڈالر رہی جو گذشتہ سال کے مقابلہ 46.3 فیصد کم ہے۔ جملہ آمدنی میں تیل کا تناسب 89 فیصد ہے جو پیوستہ برسوں میں 95 فیصد تھا۔ صالح نے گذشتہ ماہ پارلیمن کو بتایا تھا کہ کویت خسارہ کی پابجائی کیلئے بانڈ جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی قرض کی منڈیوں کے استفادہ کا منصوبہ رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT