Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / کویت میں پٹرولیم ورکرس کی ہڑتال ختم، پیداوار بحال

کویت میں پٹرولیم ورکرس کی ہڑتال ختم، پیداوار بحال

کویت ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کویت کی سرکاری تیل کمپنی نے آج کہاکہ اندرون تین دن تیل کی مقررہ کوٹہ کے مطابق مکمل پیداوار بحال ہوجائے گی۔ قبل ازیں ہڑتالی اسٹاف نے اچانک اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد کویت میں تیل کی پیداوار کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ کویت پٹرولیم کارپوریشن اور اس کے معاون اداروں کے ہزاروں ورکروں نے تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اتوار کو ہڑتال شروع کی تھی جس کے نتیجہ میں یومیہ تین ملین بیرل پٹرول کی پیداوار 1.5 ملین یومیہ تک گھٹ گئی تھی۔

 

چلر فروش کو ہلاک کرنے والے پولیس آفیسر کیخلاف احتجاج
قاہرہ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قاہرہ میں اس وقت ہزاروں افراد بطور احتجاج سڑکوں پر نکل آئے جب ایک مصری پولیس آفیسر نے سڑک پر کاروبار کرنے ایک شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا جبکہ دو افراد کو شدید طور پر زخمی بھی کردیا۔ یاد رہے کہ اس نوعیت کے واقعات قاہرہ میں اب اکثر و بیشتر رونما ہورہے ہیں جس پر دائیں بازو کے کارکنوں نے سخت اعتراض کرتے ہوئے اسے پولیس کے ظلم و ستم سے تعبیر کیا۔

TOPPOPULARRECENT