Friday , March 24 2017
Home / عرب دنیا / کویت میں ہندوستانی ساختہ اشیاء کی نمائش

کویت میں ہندوستانی ساختہ اشیاء کی نمائش

دبئی ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی صنعتوں میں تیار شدہ ہمہ اقسام کی اشیاء کی نمائش کیلئے ہندوستان کی طرف سے اس ماہ کے اواخر کے دوران کویت میں ’’ہیڈ ان انڈیا‘‘ میلہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ کویت میں ہندوستانی سفارتخانہ نے کہا کہ 18 فبروری سے شروع ہونے والی اس نمائش میں ہندوستان میں تیار شدہ مختلف صنعتی اشیاء رکھی جائیں گی، جن میں ٹائروں، موٹر سیکلوں، ٹرکوں، بسوں، سیکوریٹی آلات، بیٹریز، برقی پنکھوں، انڈکشن کوکرس، گریلز، رائس کوکری، ٹیلیویژنس، ایرکمپریسرس اور دیگر اشیاء بھی شامل رہیں گی۔ اس نمائش میں معتبر برینڈس کی 30 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT