Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / کویت میں ہندوستانی پولٹری پراڈکٹس کی درآمد پر امتناع

کویت میں ہندوستانی پولٹری پراڈکٹس کی درآمد پر امتناع

نئی دہلی ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کویت نے بعض ریاستوں میں برڈ فلو وائرس کے واقعات کے بعد ہندوستان سے پولٹری پراڈکٹس کی درآمد پر امتناع عائد کردیا۔ خلیجی ممالک کی پبلک اتھاریٹی آف اگریکلچر افیرس اینڈ فشن ریسورسیس نے اکٹوبر میں زندہ پرندوں، انڈے، ایک سالہ مرغی کے بچے، انڈے دینے والی مرغیوں اور مرغ کے گوشت کی درآمد پر امتناع برخاست کیا۔ سرکاری نوٹس میں کہا گیا کہ تریپورہ میں H5N1 وباء کے پھوٹ پڑنے کے بعد کویت نے یہ امتناع عائد کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق ہندوستان مشرق وسطی کو زیادہ پولٹری اشیاء برآمد کرتا ہے اور کویت کے اس فیصلہ سے برآمدات پر اثر پڑا۔

TOPPOPULARRECENT