Sunday , July 23 2017
Home / عرب دنیا / کویت : پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ

کویت : پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ

دبئی۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) کویت میں آج ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے 50 ارکان کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ توقع ہے کہ انتخابات میں تقریبا 4.83 لاکھ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ پارلیمنٹ کی نشستوں کیلئے 293 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں 15 خواتین شامل ہیں۔سال 2006 کے بعد سے کویت میں ہونے والے یہ ساتویں پارلیمانی انتخابات ہیں۔اس بات کی امید کی جا رہی ہے کہ حالیہ انتخابات ملک میں سیاسی استحکام کے نئے مرحلے کے آغاز اور مقننہ اور انتظامیہ کے درمیان جاری تنازع سے باہر آنے کا ذریعہ ہوں گے۔کویت میں پانچ انتخابی حلقے ہیں اور ہر حلقے کیلئے دس ارکان پارلیمنٹ مختص ہیں۔کویتی حکام نے پارلیمانی انتخابات کیلئے 100 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں جب کہ انتخابات میں امن و امان کی نگرانی کیلئے سکیورٹی فورسز اور وزارت داخلہ کے تقریبا 15 ہزاراہل کار مامور ہیں۔تجزیہ کاروں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نئی پارلیمنٹ میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT