Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / کویت: کئی برس بعد متعدد شخصیات کو دوبارہ شہریت دینے پر غور

کویت: کئی برس بعد متعدد شخصیات کو دوبارہ شہریت دینے پر غور

کویت ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) “العربیہ” کے نمائندے کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے اْن افراد کو دوبارہ شہریت دینے کا معاملہ زیر غور لانے کا حکم دیا ہے جن کی شہریت کو کئی برس قبل منسوخ کر دیا گیا تھا۔کویت میں سرکاری نیوز ایجنسی “?ونا” نے کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق علی الغانم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے دو گروپوں نے اتوار (5 مارچ) اور پیر (6 مارچ) کو امیر کویت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ نے ریاست کے امیر کو “شہریت سے متعلق معاملے میں کویتیوں کے ایک گروپ کو درپیش سنگین انسانی مسائل” کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جس پر امیر کا جواب مثبت تھا۔

TOPPOPULARRECENT