Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / کویت کے سمندر میں 34000 بیارل تیل بہہ گیا

کویت کے سمندر میں 34000 بیارل تیل بہہ گیا

کویت سٹی ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ کی ایک غیر منفعت بخش تنظیم کے سٹیلائٹ کے ذریعہ حاصل کی گئی شبیہہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تقریبا 34000 بیارل تیل کویت کے ساحل سے دور سمندر میں بہہ گیا ۔ مغربی ورجینا کی ’ اسکائی ٹرتھ ‘ سے لی گئی سٹیلائٹ تصاویر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تیل سمندر میں 131 مربع کیلو میٹر تک پھیل گیا ۔ اپنے بلاگ پوسٹ میں اسکائی ٹرتھ نے یہ بات بھی نوٹ کی ہے کہ جس وقت تیل سمندر میں پھیل رہا تھا بالکل اسی وقت ایک پائپ بچھانے والے جہاز کا بھی وہیں سے گزر ہوا تھا ۔ حکام کو اب تک تیل کے اخراج کی وجہ معلوم کرنے میں ناکامی ہوئی ہے ۔ البتہ ابتدائی تحقیقات میں یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ تیل کا اخراج ایک آئیل ٹینکر سے ہوا ہے جسے جمعہ کے روز دریافت کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT