Friday , July 21 2017
Home / عرب دنیا / کویت کے شاہی خاندان کے 3 ارکان کو سزائے قید

کویت کے شاہی خاندان کے 3 ارکان کو سزائے قید

کویت سٹی 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کویت کی سپریم کورٹ نے آج برسر اقتدار خاندان کے 3 ارکان کو 5 سال کی سزائے قید کی توثیق کردی۔ اِن میں سکرٹ سرویس کے سابق سربراہ بھی شامل ہیں۔ اِن تمام پر توہین عدالت کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔ مجرمین میں شیخ عتبی الفہد الصباح جو امیر کے بھتیجے ہیں اور سکرٹ سرویس پولیس کے سربراہ رہ چکے ہیں، بھی شامل ہیں۔ وہ شاہی خاندان کے تین ارکان میں سے ایک ہیں جنھیں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ دیگر دو کویتی شہری ہیں جنھوں نے سوشیل میڈیا پر بیان شائع کیا تھا جس میں ججس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ رشوت حاصل کررہے ہیں۔ تمام پانچ افراد کو گزشتہ سال سزائے قید سنائی گئی تھی۔ عدالت مرافعہ نے جنوری میں تحت کی عدالت کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ سپریم کورٹ نے بھی چھٹے مدعی علیہ کو ایک سال کی سزائے قید سنائی اور دیگر 6 کو بری کردیا۔ الزام ہے کہ مجرمین نے ٹوئٹر اور واٹس اپ پر فرضی جھلکیاں دکھائی تھیں جن میں ایک اعلیٰ سطحی جج سابق وزیراعظم شیخ ناصر محمد الاحمد الصباح کے ایک بااعتماد ساتھی سے رشوت حاصل کررہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT