Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / کویت : 1700 ہندوستانی ورکرز گرفتار یا ملک بدر

کویت : 1700 ہندوستانی ورکرز گرفتار یا ملک بدر

نئی دہلی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کویتی حکام کی جانب سے لگ بھگ 1700 ہندوستانی ورکرز کی گرفتاری یا ملک بدری کی وجوہات اُس ملک کے ویزا یا قیام سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں، حکومت نے آج یہ بات کہی۔ مملکتی وزیر اُمور خارجہ وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کہاکہ ایسے لوگوں کے معاملہ میں کوئی مسئلہ نہیں جو کارکرد ورک ویزا کے حامل ہیں کیوں کہ اُن کے مسائل کی یکسوئی بیرونی ممالک کے ساتھ موجود معاہدوں کے تحت ہوجاتی ہے۔ تاہم مشکل اُس وقت پیش آتی ہے جب ورکرس بیرونی ممالک کو ٹورسٹ ویزوں پر پہونچتے ہیں اور پھر اِسے مشکوک وسائل کے ذریعہ ورک ویزوں میں تبدیل کرلیتے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہاکہ ایسے تمام لوگوں کا ریکارڈ رکھنا ممکن نہیں ہے لیکن یہ بھی کہاکہ حکومت اپنے تمام شہریوں کی اعانت کرتی ہے جب کبھی وہ بیرونی سرزمین پر کسی مسئلہ سے دوچار ہوجائیں۔

 

کینن، روبین قتل کیس میں چار افراد کو عمر قید
ممبئی ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے نوجوانوں کینن اور روبین کے بہیمانہ قتل کے پانچ سال بعد تمام چار مجرموں کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔ یہ دونوں نوجوان اپنی خاتون ساتھی کو چند غنڈوں کی ہراسانی سے بچانے کی کوشش کررہے تھے، انہیں زدوکوب کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ اسپیشل وومنس کورٹ کی جج ویشالی جوشی نے کہا کہ مجرمین اپنی ساری عمر جیل میں بند رہیں گی۔ ملزمین جتیندر رانا، سنیل گوت، ستیش دلہج، دیپک تیوال پر یکساں قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسی تحت انہیں سزائے عمر قید دی گئی ہے۔ 20اکٹوبر 2011ء کی رات 24 سالہ کینن سنتوش اور 29 سالہ روبین فرنانڈیز کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ ان دونوں نے اپنی ساتھی خاتون کو ہراساں کرنے والے غنڈوں کے خلاف بحث کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT