Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / کویت :26 نومبر کو پارلیمانی انتخابات

کویت :26 نومبر کو پارلیمانی انتخابات

کویت سٹی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)کویت کی کابینہ نے نئی پارلیمان کے انتخابات 26 نومبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے اتوار کو ایک فرمان کے ذریعے پارلیمان تحلیل کردی تھی اور کہا تھا کہ ”خطے میں درپیش سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔وہ اپنے نئے نمائندے منتخب کریں اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں”۔کویت کی قومی سمبلی کے اسپیکر مرزوق آل غنم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ”پارلیمان نے سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے”۔انھوں نے ریاست کو درپیش اقتصادی اور سلامتی کے چیلنجز کے پیش نظر قبل از وقت انتخابات کرانے پر زوردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT