Tuesday , May 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / کویٹوا جلد واپسی کے لئے پرعزم

کویٹوا جلد واپسی کے لئے پرعزم

براگ ۔ 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) چیک جمہوریہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی پیٹرا کویٹووا صحت یابی کے بعد مسابقتی مقابلوں میں دوبارہ حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے دائیں ہاتھ میں چوٹ ٹھیک ہونے کے بعد پریکٹس کا آغاز کر دیا اور ان کے بازو سے پلاسٹر بھی اتر گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صبح ناشتے کے وقت بجلی کا میٹر چیک کرنے کے بہانے مکان میں گھس کر چوری کے دوران نامعلوم ملزم نے پیٹرا کویٹووا کو چاقو کے خطرناک وار سے شدید زخمی کردیاتھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ چند روز آرام سے ان کی صحت میں مزید بہتری آجائے گی اور وہ مئی کے اواخر یا جون میں دوبارہ ٹینس میدان پر قدم رکھیں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT