Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کُک نے ایک اننگز میںکئی ریکارڈ توڑدیئے

کُک نے ایک اننگز میںکئی ریکارڈ توڑدیئے

ابوظہبی۔17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )  پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے انگلش کپتان السٹر کک نے ایک ہی اننگز میں کئی ریکارڈ اپنے نام کر دلئے ہیں۔ انگلش کپتان نے 836 منٹ وکٹ پر ٹہرنے  کے دوران 528 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 چوکوں کی مدد 263 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹسٹ میں اپنی ٹیم کو مضبوط مقام فراہم کیاتھا ۔ کْک کی یہ اننگز  ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیسری بڑی اننگز جبکہ کسی بھی انگلش بیٹسمین کی جانب سے اب تک کھیلی گئی سب سے بڑی اننگز ہے۔ٹسٹ کرکٹ میں سب سے طویل اننگز کھیلنے کا اعزاز پاکستان کے حنیف محمد کو حاصل ہے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1958 میں 970 منٹ تک بیٹنگ کرتے ہوئے 337 رنز بنائے تھے جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقی گیری کرسٹن نے 1999 میں انگلینڈ ہی کے خلاف 878 منٹ تک حریف بولرز کا امتحان لیا تھا۔ تاہم وہ اس فہرست میں سب سے کامیاب بیٹسمین  بن کر لین ہٹن پر بازی لے گئے ہیں جنہوں نے 1938 میں آسٹریلیا کے خلاف 364 رنز کی اننگز کے دوران 797 منٹ تک بیٹنگ کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس شاندار اننگز کے دوران ایک عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایشیائی وکٹوں پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کامیاب ترین غیرایشیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ السٹر کک اب تک ایشیا میں 19 ٹسٹ میچوں میں 2065 رنز بنا چکے ہیں جبکہ جیک کیلس نے 25 ٹسٹ میچوں میں 2058 رنز بنا ئے تھے۔ نیز وہ ایک سال کے دوران ہزار یا اس سے زائد رنز چار مرتبہ بنانے والے انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل کیون پیٹرسن واحد انگلش کھلاڑی تھے جنہوں نے ایک سال کے دوران ہزار یا اس سے زائد رنز چار مرتبہ بنائے تھے۔

TOPPOPULARRECENT