Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / کٹیہار میں بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

کٹیہار میں بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

کٹیہار، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام )بہار میں کٹیہار ضلع کے بیلون پولیس آؤٹ پوسٹ (اوپی) کے مجھول گاؤں میں آج علی الصبح بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مجھول گاؤں کے رہنے والے توحید عالم جب اپنی اہلیہ عابدہ خاتون اور بیٹی توفاخاتون کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے تبھی آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے ۔ اس حادثے میں تینوں کی موقع پر ہی جھلسنے سے موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے تینوں لاشوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT