Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / کٹیہار میں بجلی گرنے سے بچہ فوت

کٹیہار میں بجلی گرنے سے بچہ فوت

کٹیہار، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بہار میں کٹیہار ضلع کے پھلکا تھانہ حلقہ میں آج علی الصبح آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ایک بچے کی موت ہو گئی اور اس کے والدین بات شدید طورپر جھلس گئے ۔ تیز آندھی اور بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے مہیشپور گاؤںکا باشندہ چار سالہ سنتوش رائے کی موت ہو گئی اوراس کے والد امرجیت رائے اور ماں سنیتا دیوی بری طرح جھلس گئیں۔ اس دوران اس کی جھونپڑی میں بھی آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لئے کٹیہار صدر اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ تیز آندھی کی وجہ سے اس گاؤں میں 20 سے زائد جھونپڑیاں تباہ ہو گئیں۔
پولیس جیپ حادثہ‘ اے ایس آئی کے بشمول 9زخمی
مدھوبنی، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بہار میں مدھوبنی ضلع کے فلپراس تھانے کی جیپ آج صبح حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ایک اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت 9 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک مجرم کو گرفتار کرنے پولیس کی ٹیم ھریري گاؤںگئی تھی۔ گاؤں میں پہنچنے سے پہلے پولیس کی گاڑیاں اچانک سڑک کنارے حادثے کا شکارہوگئیں۔ اس حادثے میں اے ایس آئی رامادھین پانڈے سمیت 9 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ کو دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال بھیجا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT