Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / کپاس کے بیج کی قیمتوں پر کنٹرول جاری رہے گا ، حکومت کا بیان

کپاس کے بیج کی قیمتوں پر کنٹرول جاری رہے گا ، حکومت کا بیان

نئی دہلی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیرزراعت رادھا موہن سنگھ نے آج کہا کہ حکومت کپاس کے بیج کی قیمتوں پر کنٹرول جاری رکھے گی اور بائیو ٹیکنالوجی کی بڑی امریکی کمپنی ’مونسانٹو‘ جیسی کمپنیوں کو کسانوں کا استحصال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گی۔ وزیرموصوف یہاں دو روزہ خریف کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ادعا کیا کہ حکومت بیج سے متعلق اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو اجارہ داری قائم کرنے نہیں دے گی اور ضرورت پڑنے پر بیجوں اور ادویات کی قیمتوں کو باقاعدہ بناتی رہے گی۔ ڈسمبر میں مرکز نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کاٹن کے بیج کی قیمتوں پر سرکاری کنٹرول سے آگاہ کیا تھا جو 2016-17ء فصلی سال (جولائی تا جون) سے قابل عمل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT