Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / کپتانی وارنر کی فارم میں واپسی کیلئے مددگار :پونٹنگ

کپتانی وارنر کی فارم میں واپسی کیلئے مددگار :پونٹنگ

میلبورن۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ دھماکو اوپنر ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل میں کپتانی ان کی فارم واپسی میں مددگار ثابت ہوگی۔ہندستان کے خلاف حالیہ ٹسٹ سیریز میں آسٹریلیا کے یہ اوپنر بری طرح ناکام رہے لیکن آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کی کپتانی سنبھالتے ہی انہوں نے بہترین بیٹنگ کی جو ان کی فارم میں واپسی کا اشارہ ہے ۔پونٹنگ نے کہاکہ وارنر کے لئے حالیہ ٹسٹ سیریز اگرچہ مایوس کن رہی ہو لیکن انہوں نے آئی پی ایل میں اب تک جم کر بیٹنگ کی ہے ۔مجھے لگتا ہے کہ کپتانی سنبھالتے ہوئے وہ زیادہ ذمہ دار ہو گئے ہیں۔انہوں نے گجرات لائنز کے خلاف ناقابل شکست رہتے ہوئے 76 رنز بنائے اور وہ اب بیٹنگ کا لطف اٹھاتے نظر آئے ۔سابق کپتان پونٹنگ نے وارنر کو پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کا مضبوط دعویدار بتاتے ہوئے کہاکہ وارنر ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنی لئے میں آنے پر ڈھیروں رنز بنانے کے اہل ہیں۔انہوں نے ٹورنمنٹ میں اچھا آغاز کیا ہے اور وہ اسی سلسلہ سے آگے بھی مظاہرہ کرتے رہے تو وہ پلیئر آف دی ٹورنمنٹ بن سکتے ہیں۔ پونٹنگ نے کہاکہ ہندستان میں زیادہ تر وکٹیں بیٹنگ کی معاون ہیں ان وکٹوں میں وارنر فارم میں آسانی سے واپس آ سکتے ہیں۔وارنر نے آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں لاجواب بیٹنگ کرتے ہوئے17 میچوں میں نو نصف سنچریاں بنائی تھیں اور اپنی ٹیم کو چیمپئن بنانے میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔ان کے پاس اس مرتبہ بھی اپنے اسی کارکردگی کو دہرانے کا موقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT