Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / کپتان ملنگا کی سری لنکائی ٹیم میں واپسی

کپتان ملنگا کی سری لنکائی ٹیم میں واپسی

کولمبو ۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اسٹار سری لنکائی فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ٹخنے کے زخم  سے سے صحتیاب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور آئندہ ماہ ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ سری لنکا کے  ٹوئنٹی20  کپتان ملنگا گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں زخمی ہوئے تھے اور دورہ نیوزی لینڈ اور ہندوستان کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں تھے، ان کی جگہ قیادت کے فرائض دنیش چنڈیمل نے انجام دیے تھے۔ علاوہ ازیں آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کی بھی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے  اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار نوان کولاسیکرا اور اسپنر رنگنا ہیراتھ کو بھی شامل کیا ہے۔ سری لنکا ورلڈ کپ کے سوْپر 10 کے گروپ 1 میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور ایک کوالیفائر ٹیم  سے ہو گا۔ ایونٹ کیلئے سری لنکائی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ لاستھ ملنگا(کپتان)، اینجلو میتھیوز، دنیش چنڈیمل، تلکارتنے دلشان، نروشن ڈیک ویلا، شیہان جے سوریا، ملندا سری وردنا، داسن شناکا، شمارا کاپوگیدرا، نوان کولاسیکرا، دشمانتھا شمیرا، تھسارا پریرا، سچترا سنانائیکے، رنگنا ہیراتھ اور جیفری ویندرسے۔

TOPPOPULARRECENT