Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / کپل مشرا ، کجریوال کیخلاف ایف آئی درج کرائیں گے

کپل مشرا ، کجریوال کیخلاف ایف آئی درج کرائیں گے

نئی دہلی 15مئی (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے سابق وزیر کپِل مشرا نے کہا ہے کہ انہیں جب بھی اسپتال سے چھٹی دی جائے گی وہ تحریری شکایت بنا کر حوالہ، کالا دھن اور کالے دھن کو سفید بنانے کے معاملوں میں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) اور مرکزی راست ٹیکس بورڈ (سی بی ڈی ٹی) میں ایف آئی آر درج کروائیں گے ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی کے ثبوتوں کو پریس کانفرنس میں عام کرنے کے بعد مشرا کل بے ہوش ہوگئے تھے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مشرا، کجریوال کے خلاف بدعنوانی اورعام آدمی پارٹی (عاپ) کے لیڈروں کے غیرملکی دوروں کی تفصیل عام کئے جانے کے مطالبہ پر گزشتہ پانچ دنوں سے اپنی رہائش گاہ پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے ۔کراول نگر حلقہ سے ممبر اسمبلی اور سابق وزیر مشرا نے آج ٹویٹ کرکے کہا ‘انہیں جب بھی اسپتال سے چھٹی دی جائے گی وہ تحریری شکایت بنا کر حوالہ، کالا دھن اور کالے پیسہ کو سفید کرنے کے معاملوں میں سی بی آئی اور سی بی ڈی ٹی میں ایف آئی آر درج کروائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT