Wednesday , May 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کچرے سے متعلق بیداری پیدا کرنے سوچھ بھارت ریالی کا انعقاد،چار کیلو میٹر ریالی کو کارپوریٹر سرینواس ریڈی نے جھنڈی دکھائی

کچرے سے متعلق بیداری پیدا کرنے سوچھ بھارت ریالی کا انعقاد،چار کیلو میٹر ریالی کو کارپوریٹر سرینواس ریڈی نے جھنڈی دکھائی

حیدرآباد 5 مارچ (این ایس ایس) سری اما بھاگون سیوا سمیتی کے سات سو والینٹرس نے جی ایچ ایم سی کے اشتراک سے کچرے سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے آج یہاں شہر میں امبیڈکر کالج باغ لنگم پلی میں سوچھ بھارت ریالی کا اہتمام کیا۔ کارپوریٹر اور جی ایچ ایم سی اسٹانڈنگ کونسل ممبر سرینواس ریڈی مقامی وارڈ ممبرس دامودر، مدھو سدن ریڈی، ٹی آر ایس کے مقامی سینئر قائد روہت نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ سرینواس ریڈی نے جو مہمان خصوصی تھے، اس ریالی کو جھنڈی دکھائی۔ چار کیلو میٹر کی اس ریالی کا آغاز امبیڈکر کالج باغ لنگم پلی سے ہوا اور یہ رام نگر ایکس روڈس تک جاکر واپس ہوئی۔ یہ ریالی بیک وقت ملک کی 26 ریاستوں میں 500 سنٹرس میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں والینٹرس نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے سرینواس ریڈی نے اس سمیتی کے والینٹرس کی ستائش کی اور جی ایچ ایم سی کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سرگرمیوں بشمول سالڈویسٹ مینجمنٹ، سواچھ بھارت پر روشنی ڈالی۔ اس ریالی کا مقصد عوام میں ان کے مقامات کو صاف رکھنے کے لئے ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT