Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کچرے کی نکاسی کرنے والے رکشا رانوں کے روزگار کا تحفظ

کچرے کی نکاسی کرنے والے رکشا رانوں کے روزگار کا تحفظ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے گریٹر حیدرآباد زون کے حدود میں واقع تمام ڈپٹی کمشنران جی ایچ ایم سی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ سوچھ حیدرآباد کے تحت آغاز کردہ ڈرائیور کم اونر اسکیم کے ذریعہ کی جانے والی 2000 آٹو ٹپرس کی سربراہی کے نتیجہ میں سیکل رکشاؤں سے کچرے کی نکاسی کرنے والے ورکرس کے روزگار کو کسی بھی قسم کا نقصان ہونے سے محفوظ رکھنے پر توجہ رکھنے کے علاوہ موجودہ سیکل رکشاؤں کے ذریعہ کچرے کی نکاسی کرنے والے ورکرس کو روزگار سے محروم کئے بغیر انہیں بھی آٹو ٹپرس کے الاٹمنٹ میں فوقیت دی جائے ۔ انہوں نے لرننگ لائسنس رکھنے والے سیکل رکشا ورکرس کو بھی سوچھ آٹو ٹرالی کے الاٹمنٹ کے لیے حتی المقدور کوشش پر زور دیا اور ڈپٹی کمشنران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ایک ہی کلسٹر میں ایک سے زائد مستحق امیدوار ہوں تو آٹو ٹرالی کی منظوری کے لیے لاٹری سسٹم کا استعمال کریں اور آٹو ٹرالی کے الاٹمنٹ سے محروم ہونے والے سیکل رکشا ورکرس کو سیکل رکشاؤں کے کلسٹر میں مقرر کیا جائے ۔ جب کہ صاف صفائی کے پروگراموں کے انعقاد سے عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے مقصد سے مرتبہ پروگرام ’ تعارف ‘ ( پری چیم ) کا جاریہ ماہ 9 نومبر سے آغاز کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے ڈپٹی کمشنران کو احکامات جاری کیے ۔۔

TOPPOPULARRECENT