Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کچرے کی نکاسی کیلئے گھروں کو ڈسٹ بن کی فراہمی

کچرے کی نکاسی کیلئے گھروں کو ڈسٹ بن کی فراہمی

جی ایچ ایم سی کی جانب سے ٹنڈرس منظور ‘ احکامات جاری
حیدرآباد۔17 اگست ( سیاست نیوز)  گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کے کمشنر سومیش کمار نے گریٹر حیدرآباد کو صاف ستھرا اور گندگی سے پاک رکھنے کی غرض سے شہر کے حدود میں واقع ہر گھر کو دو ’’ ڈسٹ بن‘‘( کچرے دان)  فراہم کرنے کی راہ ہموار کرتے ہوئے شہر میں موجود زائد از 22لاکھ مکانات کو ڈسٹ بن کی فراہمی کیلئے آج ٹنڈرس کی منظوری کو قطعیت دیتے ہوئے احکامات جاری کردیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی ذرائع کے بموجب شہر میں ’’ سوچھ حیدرآباد‘‘  پروگرام کے دوران چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہر گھر کو 2کچرے دان فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے مذکورہ اسکیم کے تحت 41.40کروڑ روپئے کے صرفہ سے  44لاکھ ڈسٹ پن کی خریدی کیلئے حکومت تلنگانہ نے جی ایچ ایم سی کو اجازت دے دی ہے اور اس سلسلہ میں گذشتہ ماہ 24جولائی کو قومی سطح پر ٹنڈرس کی طلبی کا اعلان کیا گیا تھا اور ڈسٹ پن کی سربراہی سے متعلق طلب کئے گئے ٹنڈرس میں قومی سطح کے مختلف بڑی کمپنیوں نے اپنے اپنے ٹنڈرس داخل کیا تھا جبکہ 11اگست کو ٹنڈرس کی طلبی کا اختتام عمل میں آیا ۔ ٹنڈرس کی طلبی کے دوران 21ٹنڈرس کے منجملہ 17کمپنیوں نے اہلیت حاصل کی جبکہ ان کے منجملہ ایک کمپنی نے سب سے کم قیمت پر ایک پلاسٹک گار بیج پن کو 65روپئے 70پیسے میں فراہم کرنے کا اشارہ دیا تھا جس پر مزید 7کمپنیوں نے بھی مذکورہ قیمت پر ہی پلاسٹک گاربیج پن کو فراہم کرنے پر آمادہ ہوگئیں جس کے نتیجہ میں جی ایچ ایم سی نے پلاسٹک گاربیج پن کی سربراہی کیلئے 8کمپنیوں کو بھی ٹنڈرس کی منظوری دے دی ہے جس کو کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار نے منظوری دے دیا ہے اور عنقریب گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں واقع تمام مکانات کو فی گھر 2پلاسٹک ڈسٹ بن مہیا کیا جائے گا جس کے ذریعہ شہر کو صاف ستھرا ‘ آلودگی سے پاک شہر میں تبدیل کرنے میں سہولت ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT