Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کڈنی ریاکٹ : تین استفادہ کنندگان و پانچ عطیہ دہندگان کی شناخت

کڈنی ریاکٹ : تین استفادہ کنندگان و پانچ عطیہ دہندگان کی شناخت

نئی دہلی 4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے اپولو ہاسپٹلس دہلی سے متعلق گردوں کی تبدیلی کے بین الاقوامی ریاکٹ میں کم از کم تین استفادہ کنندگان اور پانچ عطیہ دہندگان کا پتہ چلا لیا ہے ۔ اس کے علاوہ حکام کی جانب سے ایسے افراد پر مناسب دفعات کے تحت مقدمات کے اندراج کیلئے قانونی رائے حاصل کی جا رہی ہے ۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اب تک پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن میں اپولو ہاسپٹل کے نفرالوجی محکمہ کے دو پرسونل سکریٹریز بھی شامل ہیں۔ ان تمام کو بین الاقوامی گردے منتقلی ریاکٹ کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ ریاکٹ سری لنکا اور انڈونیشیا تک پھیلے ہونے کے اندیشے ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ آج دو پہر تک تین افراد کا پتہ چلایا گیا ہے جنہیں گردے دئے گئے تھے ۔ ان کا کولہاپور ‘ جموں و کشمیر اور غازی آباد سے تعلق بتایا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ استفادہ کنندگان نے گردے حاصل کرنے کیلئے 40 لاکھ روپئے تک خرچ کئے تھے جبکہ عطیہ دہندگان کو صرف دس لاکھ روپئے حاصل ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT