Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کڑپہ ریلوے اسٹیشن میں پرانی اور نئی کرنسی نوٹوں کے تھیلے دستیاب

کڑپہ ریلوے اسٹیشن میں پرانی اور نئی کرنسی نوٹوں کے تھیلے دستیاب

حیدرآباد 18فروری ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے کڑپہ ریلوے اسٹیشن میں پرانی اور نئی کرنسی نوٹوں کے ٹکڑے تھیلوں میں نامعلوم افراد نے چھوڑ دیئے ۔ ان تھیلوں کو جب کھولا گیا تو ان میں پرانی اور نئی کرنسی نوٹوں کے ٹکڑے بڑے پیمانہ پر دستیاب ہوئے ۔ اس کو دیکھنے پر تمام مسافرین اور راہ گیر حیرت زدہ ہوگئے ۔ یہ تھیلے تمام کیلئے بحث کا موضوع بنے رہے ۔ ان میں پرانی اور نئی اعلی کرنسی کے نوٹوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے تھے جنہیں باریکی سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ یہ ٹکڑے پرانی 500 روپئے ‘ ایک ہزار روپئے اور نئی دو ہزار روپئے کی کرنسی نوٹ کے ہیں۔ اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی تجزیہ کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT