Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کڑپہ میں سمیت غذا سے 26 طلبہ متاثر

کڑپہ میں سمیت غذا سے 26 طلبہ متاثر

کڑپہ ۔ 22 ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کے ایک پالی ٹیکنیک کالج سمیت غذا سے متاثر تقریبا 26 طلبہ کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔ جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور وہ ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔ دیگر طلبہ کو پروداتور کے سرکاری ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ سمیت غذا کا واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا جہاں یہ طلباء نے دہی اور چاول کے استعمال کے بعد دست و قئے سے متاثر ہوئے تھے ۔ جس کے نتیجہ میں 12 طلبہ کو جمعہ کی رات ہی سرکاری ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ ماباقی طلبہ کو ہفتہ کی صبح دواخانہ سے رجوع کیا گیا ہے۔
پرنسپال نے کہا ہے کہ یہ ہاسٹل طلبہ اپنے طور پر چلا رہے تھے جس میں کالج کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT