Friday , April 28 2017
Home / جرائم و حادثات / کڑپہ میں سڑک حادثہ۔ بائیک میں آگ لگ گئی ۔ دو افراد زندہ جھلس کر ہلاک

کڑپہ میں سڑک حادثہ۔ بائیک میں آگ لگ گئی ۔ دو افراد زندہ جھلس کر ہلاک

حیدرآباد 10 اپریل (یواین آئی ) آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں سڑک حادثہ کے بعد بائیک میں آگ لگ گئی جس کے سبب بائیک پر سوار دو افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ کڑپہ کے رائے چوٹی اورچتور قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب یہ افراد بائیک پر جارہے تھے کہ ان کی بائیک کو تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی۔بائیک کو ٹکر کے بعد اس سے پٹرول کا اخراج شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی بائیک کو آگ لگ گئی اور یہ دونوں جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔حادثہ کے ساتھ ہی سڑک پر لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے اس حادثہ کی پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے وہاں پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ بھی درج کرلیا۔ حادثہ کے سبب لاری بھی الٹ گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT