Sunday , July 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ککنورپلی سب انسپکٹر پولیس کی خودکشی معاملہ میں ایک شخص گرفتار

ککنورپلی سب انسپکٹر پولیس کی خودکشی معاملہ میں ایک شخص گرفتار

متوفیہ سریشا کے جسم پر زخموں کے نشانات، ایس آئی اور سریشا ملاقات کی تحقیقات
حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) سب انسپکٹر ککنورپلی پربھاکر ریڈی کی خودکشی سے جڑے سریشا خودکشی کیس نے آج ایک دلچسپ موڑ اختیار کرلیا ہے اور سریشا کی نعش سے حاصل کردہ نمونوں کو فارنسک جانچ کیلئے روانہ کردیا گیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سریشا کے سر اور جسم پر متعدد زخموں کے نشان پائے گئے جیسا کہ اس نے مزاحمت اور بچاؤ کا اقدام کیا ہو ۔ یاد رہے کہ منگل کی صبح سریشا نے بنجارہ ہلز میں خودکشی کرلی تھی اور دوسرے دن صبح 14 جون کو کنکنور پلی سب انسپکٹر مسٹر پربھاکر ریڈی نے اپنی سرویس ریوالور سے خودکشی کرلیا ۔ ایک دن قبل سریشا اور چند افراد کی ککنورپلی میں سب انسپکٹر سے ملاقات کے دوسرے دن یہ واقعات منظر عام پر آئے ۔ پولیس ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے ۔ سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ کے تحت آنے والے کنکنور پلی میں پولیس سب انسپکٹر کی خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ پولیس کے اعلی عہدیداروں پر ہراسانی کے الزامات بھی پائے جاتے ہیں تو دوسری طرف بھی اشارہ دیا جارہا ہے کہ سب انسپکٹر نے بدنامی کے خوف سے انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ اس رات سریشا کی کنکنورپلی میں موجودگی اور سریشا کے ساتھی راجو اور اس کی معشوقہ جوشنا کے علاوہ ایک اور شخص جو ان کے ہمراہ موجود تھا ۔ ان کی ککنورپلی آمد کس غرض سے ہوئی تھی ۔ آخر اس رات کیا ہوا تھا ۔ جب یہ لوگ بشمول سریشا رات تقریباً 2 بجے بنجارہ ہلز واپس ہوئے تھے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں راجو کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کا آغاز کردیا ہے ۔ امکان ہے کہ عنقریب ان خودکشی کے واقعات کی وجوہات کا سنسنی خیز انکشاف ہوگا ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT