Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کک کی یادگار ڈبل سنچری میں اردو کا بھی اہم کردار

کک کی یادگار ڈبل سنچری میں اردو کا بھی اہم کردار

Cricket - England v Australia - Investec Ashes Test Series Second Test - Lord’s - 18/7/15 England's Alastair Cook and Moeen Ali walk off at the end of play Action Images via Reuters / Andrew Couldridge Livepic

دبئی۔21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اردو نے  انگلش کپتان الیسٹر کک کو یادگار ڈبل سنچری اسکور کرنے میں اہم  رول ادا کیا ہے جیسا کے انکے ساتھی  اوپنر معین علی نے حریف ٹیم کی گفتگو سن کر اپنے کپتان کے خلاف اختیار کی جانے والی حکمت عملی سے انہیں واقف کرواتے رہے۔ علی محض ایک اچھے آل راونڈر ہی نہیں بلکہ کرکٹ کے کھیل کی باریکیاں سمجھنے والے اسپورٹس مین بھی ہیں،ان کی یہ ہی خوبی ابوظہبی میں انگلش ٹیم کے لئے مصباح الیون کے خلاف بہت مدد گار ثابت ہوئی۔ ابوظہبی میں پاکستانی بولرز جدوجہد کررہے تھے اورنئے سے نئے منصوبے آزماتے رہے لیکن انگلش کپتان الیسٹر کک ان کا ہر حربہ ناکام بناتے رہے۔ وجہ اب یوں سامنے آئی ہے کہ پاکستانی بولرز کی ساری حکمت عملی اردو زبان سمجھنے والے معین علی اپنے کپتان کو بتاتے رہے۔ معین علی نے انکشاف کیا کہ پاکستانی کپتان مصباح الحق اور کھلاڑیوں نے کک کے خلاف جو منصوبہ بھی بنایا۔وہ انہوں نے سن کر با آسانی سمجھ لیا اور کپتان تک پہنچا بھی دیا۔ اس طرح کرکٹ کی صلاحیتوں کے علاوہ اردو بھی ابو ظہبی میں الیسٹر کک کی یادگار اننگز اور انگلینڈ کیلئے میچ بچانے کی ایک وجہ ثابت ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT