Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کک 3 سال بعد سرفہرست 10 بیٹسمینوں میں شامل

کک 3 سال بعد سرفہرست 10 بیٹسمینوں میں شامل

دبئی ۔21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے نائٹ ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انگلش بیٹسمین الیسٹرکک تین سال بعدسرفہرست10 بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے۔آئی سی سی نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے میچ کے بعد نئی درجہ بندی جاری کردی ہے۔ بیٹنگ کی درجہ بندی کے ابتدائی5 مقامات میں تبدیلی نہیں آئی۔ آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور سرفہرست ہیں تاہم دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے جیو روٹ نے ان سے نشانات کا فرق مزید کم کر لیا ہے۔ کین ولیمسن تیسرے ، چیتشور پجارا چوتھے اور ویراٹ کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ الیسٹر کک نے چھ درجے ترقی کے ساتھ چھٹے مقام پر قبضہ کرلیا ہے۔جانی بیئراسٹو چھ درجے تنزلی کے ساتھ ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔ معین علی تین درجے تنزلی سے 23 ویں اور بین اسٹوکس ایک درجہ تنزلی سے 25ویں مقام پر ہیں۔ کریگ براتھویٹ تین درجے جبکہ روسٹن چیس سات درجے گھٹ کر بالترتیب 30ویں اور 32نمبر پر آگئے۔ جرمین بلیک ووڈ چھ درجے ترقی سے 41ویں مقام پر فائز ہوئے۔ جیسن ہولڈردس درجے تنزلی سے 61 ویں نمبر پر آگئے۔ بولرزکی فہرست میں ٹاپ 20 مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ رویندر جڈیجہ بدستور سرفہرست ہیں تاہم جیمز اینڈرسن نے ان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انگلش بولر صرف نو نشانات کے فرق سے دوسرے مقام پر ہیں۔ پاکستان کے یاسر شاہ 14 ویں مقام پر موجود ہیں۔ جیسن ہولڈر چار درجے تنزلی سے 39ویں ، ٹوبی رولینڈ جونز چار درجے ترقی سے 73ویں مقام پر ہیں جبکہ جینت یادھو ، کارل ممبا اور جیتن پٹیل کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔آل راؤنڈرز کے ابتدائی 5 مقامات بھی برقرار ہیں۔ شکیب الحسن نمبر ون، رویندر جڈیجہ دوسرے ، روی چندرن ایشوین تیسرے ، معین علی چوتھے اور بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر ہیں لیکن شکیب اور جڈیجہ میں صرف 2 نشانات کا فرق ہے۔ آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا کو ٹیموں کی درجہ بندی میں چوتھا مقام بچانے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف ٹسٹ سیریز میں کامیابی ضروری ہے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے وائٹ واش پر آسٹریلیائی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی جائے گی جبکہ بنگلہ دیش کو 0-1 سے فتح پر بھی ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا ہوگا۔
تریپورا میں اسٹیڈیم کی تعمیر
اگرتلہ۔21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )تریپورا کرکٹ اسوسی ایشن عالمی معیار کا ایک میدان کی تعمیر کرے گی جس میں 25 ہزار شائقین کی گنجائش ہوگی۔بی سی سی آئی کے تعاون کے ساتھ یہ میدان نرسنگ گڑھ میں تعمیر ہوگا جو کہ 200 کروڑ روپیوں کا پراجکٹ ہے جس میں بی سی آئی 50 فیصد تعاون کرے گی۔ٹی سی اے کے سکریٹری نے کہا کہ یہ ایک عالمی معیار کا اسٹیڈیم ہوگا جس میں عصری سہولیات ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT