Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / ’’کھانے کی اشیاء میں زہر ملا دو‘‘ کارکنوں کو داعش کی نئی ہدایت

’’کھانے کی اشیاء میں زہر ملا دو‘‘ کارکنوں کو داعش کی نئی ہدایت

دبئی 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں دہشت اور سفاکیت کی علامت سمجھی جانے والی شدت پسند تنظیم داعش نے چند روز قبل مغربی دنیا بالخصوص یورپ میں پھیلے ہوئے اپنے انفرادی حملہ آوروں کو ایک “گھناؤنی” ترکیب کے ساتھ نئے حملے کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔دہشت گرد تحریکوں اور تنظیموں کے امور پر نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ “SITE” کے مطابق تنظیم نے ٹیلیگرام پر اپنے چینل کے ذریعے اپنے تمام ہمدردوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ “بازاروں اور گروسری اسٹورز پر موجود غذائی اشیاء میں زہر ملا دیں”۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ ” آپ لوگ جہاں کہیں بھی ہیں وہاں کمزوریوں کے دہانے کھلے ہیں… لہذا اہلِ کفر پر کاری ضرب لگائیے”۔یاد رہے کہ تنظیم ماضی میں بھی اس سے ملتے جلتے خیالات کا اعلان کر چکی ہے بالخصوص 2015 میں جب نیوز ویک جریدے کے مطابق تنظیم نے ’’چھرا گھونپو ، جلا دو ، زہر دے دو‘‘ کی عبارت کو رائج کیا تھا۔ امریکی پولیس نے 2016 میں سان فرانسسکو میں تنظیم کی تائید کے شبہ میں ایک 22 سالہ یمنی عامر سنان الحجاجی کو حراست میں لیا تھا۔ الحجاجی نے دسمبر 2016 میں عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے دواؤں میں چوہے مار زہر ملا کر اس نائٹ کلبوں میں تقسیم کرنے کے معاملے پر پیش رفت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT